Sunday , March 26 2023

اب عوام عید الفطر کے موقع پر یہ کام نہیں کر سکیں گے نئی پابندی عائد

سعودی حکومت نے کوروناوائرس کے پیش نظر عیدالفطر کی خریداری کے حوالے سے مختلف امور پر پابندیاں عائد کردیں تاکہ لوگوں کو ہجوم سے بچایا جاسکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے پابندی عائد کی ہے کہ اب کسی بھی نئی مصنوعات یا سروسز کی لانچنگ سے

متعلق کوئی تقریب منعقد نہیں ہوگی، اسی طرح دکانوں یا کمرشل مارکیٹ کے لیے افتتاحی تقریب بھی منعقد نہیں کی جائے گی۔کسی بھی تجارتی ادارے کو سیل پوائنٹس پر مسابقہ منعقد کرنے نہیں دیا جائے گا۔ جبکہ سوشل میڈیا اسٹارز یا معروف شخصیات کو تجارتی سرگرمیوں کی کوریج کے لیے مدعو کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمن الحسین کا کہنا ہے کہ مذکورہ اقدام لوگوں کے ہجوم یا ازدحام کو روکنے کے لی

اٹھایا گیا ہے کہ تاکہ وائرس کا پھیلاؤ جس حد تک ممکن ہوسکے روکا جائے۔دریں اثنا سعودی وزارت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ رش سے بچنے کے لیے مختلف اوقات میں عید کی خریداری کریں، احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ایسے اوقات میں شاپنگ کریں کہ جب کم لوگ آتے ہوں۔مذکورہ بالا اصولوں پر عمل کرنے سے وبا کو روکنے میں کافی حد تک معاونت ملے گی۔

About Arslan Sohail

Check Also

ہیڈن نے مداحوں کا تجسس ختم کرتے ہوئے اہم اعلان کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اور سابق آسٹریلوی بلے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *