Friday , December 2 2022

اب گاڑی لینا نہایت آسان وہ گاڑیاں جن کی قیمت میں لاکھوں روپے کمی کا اعلان گاڑی خریدنے کے خواہش مند افراد کے لیے بڑاسرپرائز

حالیہ سالوں میں پاکستانی مارکیٹ میں کئی نئی کارساز کمپنیاں آئی ہیں تاہم اب بھی مارکیٹ میں کم قیمت گاڑیوں کی طلب بہت زیادہ ہے۔ اب اس حوالے سے پاکستانیوں کو ایک خوشخبری ملنے جا رہی ہے کہ آئندہ بجٹ کے بعد 800سی سی اور اس سے چھوٹی گاڑیوں کی قیمت میں کمی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حکومت لوگوں کو سستی گاڑیوں کی فراہمی آسان بنانے کے لیے 800سی سی اور اس سے چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکسز میں کمی لانے پر غور کر رہی ہے، جس سے ان گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہو گی۔رپورٹ کے مطابق ان گاڑیوں پر ٹیکس کی کمی کے حوالے سے حتمی

فیصلہ 2021ءکے بجٹ میں کیا جائے گا۔ اس تجویز میں کہا گیا ہے کہ حکومت کو اس کیٹیگری کی بیرون ممالک سے درآمد ہونے والی گاڑیوں پر درآمدی ڈیوٹی اور ٹیکسز میں 63فیصد تک کمی کرنی چاہیے۔تجویز کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی میں 50فیصد، کسٹمز ڈیوٹی میں سات فیصد اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں دو اعشاریہ پانچ فیصد کمی کی جانی چاہیے۔ باقی کمی دیگر ٹیکسز میں کی جائے گی۔ دوسری طرف اس کیٹیگری کی پاکستان میں اسمبل ہونے والی گاڑیوں پر ٹیکس میں صرف سات فیصد کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

 

 

About Arslan Sohail

Check Also

پرانے پاکستان سے نئے پاکستان کا سفر

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو فوجی حکمرانی اور جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *