Friday , December 2 2022

تمام سیاسی رہنماؤں کی نظریں شہر اقتدار پر لگ گئیں، کپتان آج کیا کرنے والے ہیں؟ جانیں

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے ،14نکاتی ایجنڈے پر مشتمل کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تبادلہ خیال ہوگا اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری

منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنی دینے کی منظوری دے گی جبکہ اقوام متحدہ کی چار گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے اور الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے

میں شامل ہے۔نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی ،پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی فاونڈیشن کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی،الیکٹرانک سرٹیفیکیشن ایکریڈیشن کونسل کے ارکان کی تعیناتی، بیرون ملک پاکستانی مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشی تعینات کرنے کی منظوری بھی کابینہ کے اجلاس میں متوقع ہے۔کابینہ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی، کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق، کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق اوراقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کل ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں متوقع ہے۔

About Arslan Sohail

Check Also

پرانے پاکستان سے نئے پاکستان کا سفر

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو فوجی حکمرانی اور جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *