Sunday , March 26 2023

پبلک فنڈز کا غلط استعمال اور اختیارات سے تجاوز وزیر خزانہ کو گرفتار کر لیا گیا

قطر کے وزیر خزانہ کو اختیارات سے تجاوز اور پبلک فنڈز کے غلط استعمال کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کے خلاف اختیارات سے تجاوز اور پبلک فنڈز کے غلط استعمال کی تحقیقات جاری تھیں جس میں ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے گئے

جب کہ وزیر خزانہ کی گرفتاری کے بعد ان کو فوری طور پر ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔قطری نیوز ایجنسی کے مطابق پبلک سیکٹر میں جرائم کا مرتکب ہونے اور دیگر دستاویزات سے الزامات ثابت ہونے پر قطری اٹارنی جنرل نے وزیر خزانہ کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے جب کہ وزیر خزانہ کے خلاف جاری تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔وزیر خزانہ کی گرفتاری کے

احکامات کےبعد قطر کے امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے علی شریف کو فوری طور پر وزارت خزانہ کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کرنے کا حکم جاری کیا۔قطری امیر نے وزیر تجارت علی بن احمد کو وزیر خزانہ کی اضافی ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا ہے۔

About Arslan Sohail

Check Also

پرانے پاکستان سے نئے پاکستان کا سفر

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو فوجی حکمرانی اور جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *