Sunday , March 26 2023

کیا آپ کویت جانا چاہتے ہیں؟ سنہری موقع سے فائدہ اٹھائیں

چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز محمد عثمان نے 10 سال بعد پاکستانیوں کے لیے کویتی ویزے کی بحال پر حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے مارننگ شو سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز کا کہنا تھا کہ کویتی ویزا کی بحالی پر موجودہ

حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کی کوششیں رنگ لے آئیں، ماضی میں ویزے بحالی سے متعلق حکومتی عہدیداروں کی ملاقاتیں ہوتی رہیں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کووڈ 19 کے دوران کویت نے پاکستانی پیرامیڈیکل اسٹاک کو نوکریاں دیں، تقریباً 700 عملہ گیا۔محمد عثمان کا کہنا ہے کہ کویت نے فیملی اور وزٹ ویزا بحال کیا ہے جبکہ ورک ویزے میں دو حصے کیے گئے ہیں جن میں مہارت رکھنے والوں کو موقع

دیا جائے گا، پاکستان سے ورک فورس خلیجی مملک زیادہ جاتی ہے جن میں سعودی عرب پہلے نمبر پر آتا ہے۔ کویت کے ویزا بحالی کے بعد ورکرز وہاں بھی جائیں گے۔خیال رہے کہ کویت نے 10سال بعد پاکستان کے لیے ورک ویزے کا اجرا شروع کردیا ہے، اب کویت میں مقیم پاکستانی اب اپنے خاندان کے افراد کو کویت بلاسکیں گے اور کاروباری شعبے سے متعلق افراد کویت جاسکیں گے۔

 

 

About Arslan Sohail

Check Also

بنگلہ دیشی کپتان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کی کیا وجہ بتائی ؟ جانئے

ڈھاکہ :آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرانے کے بعد بنگلہ دیشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *