بالی ووڈ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار عامر خان کا شمار کامیاب ترین اداکاروں کی فہرست میں کیا جاتا ہے۔
اداکار عامر فلموں میں جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیت لیتے ہیں۔
آج بھی ان کی اداکاری بڑے بڑے فنکاروں کو بہت متاثر کرتی ہے۔
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ گزشتہ ہفتہ عامر خان اور ان کی
اہلیہ کرن راؤ کے درمیان طلاق ہوئی جس کی خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی
۔ انہوں نے باہمی اشتراک اور آپس میں مشورہ کرکے علیحدگی کا اعلان کیا
اور بعد ازاں تشویش کا شکار پرستاروں کو ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنی طلاق سے متعلق آگاہ کیا۔
دونوں مشہور شخصیات کی جانب سے شئیر کردہ مشترکہ ویڈیو پیغام میں
انہوں نے اپنی طلاق کے بارے میں گفتگو کی جس میں
انہوں نے کہا ہماری علیحدگی سے آپ سب کو بہت دکھ ہوا ہوگا، صدمہ بھی اور اچھا بھی نہیں لگا ہوگا۔
عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم بس آپ لوگوں کو اتنا کہنا چاہیں گے ہم دونوں بہت خوش ہیں اور ایک ہی فیملی ہیں
، ہمارے رشتے میں تبدیلی آئی ہے لیکن ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھی ہیں
لہٰذا آپ لوگ ایسا کبھی مت سوچیے گا۔مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا تھا کہ ہمارا فاؤنڈیشن آزاد کی طرح رہا ہے
، جیسا ہمارا بچہ ہے آزاد ویسے ہی ہم ہیں ۔ اسی لیے ہم ہمیشہ فیملی رہیں گے ہمارے لیے آپ دعا کیجیے کہ
ہم خوش ہوں۔آج ہم اداکار عامر خان اور ان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی لگژری زندگی کا موازنہ کریں گے
جو ان کے مداح جاننا چاہتے ہیں۔عامر خان کی دوسری سابقہ اہلیہ سے ایک بیٹا ہے
جو 2011 میں پیدا ہوا تھا اور آج اس کی عمر 9 سال ہے۔ 1
-سالانہ آمدنی بھارتی ویب سائٹ کے مطابق عامر خان کی سالانہ آمدنی 210 ملین ڈالر ( پاکستانی دس ارب) سے زائد ہے۔
بالی ووڈ میں ایک سال میں 1000 کے قریب فلمیں ریلیز ہوتی ہیں، یہ سب دیکھی تو نہیں جا سکتیں
لیکن سال میں ایسی ہی ایک فلم ضرور ریلیز ہوتی ہے جو صرف عامر خان کی وجہ سے ہمیشہ سپر ہٹ ہوتی ہے۔
جبکہ نیوز ایبل ویب سائٹ کے مطابق کرن راؤ کی سالانہ آمدنی 20 ملین ڈالر ( پاکستانی ایک ارب) سے زائد ہے۔
عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ پہلے ہی ایک ہدایت کار ہیں اور کئی بہترین فلموں کے ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔
طلاق کے بعد بھی
ان کا عامر خان سے تعلق قائم رہے گا اور دونوں شخصیات اپنا آزاد فاؤنڈیشن یوں ہی چلاتے رہیں گے۔ 2
– مہنگی گاڑیوں کے مالک نالج فیکٹری کے مطابق اداکار عامر خان کے پاس رولز زائز گھوسٹ برانڈ کی کار موجود ہے
جس کی قیمت 7 کروڑ (پاکستانی 14 کروڑ روپے) ہے۔
اس کے علاوہ بی ایم ڈبلیو 6 سیریز جی ٹی بھی ہے جس کی قیمت 77 لاکھ ( پاکستانی ایک کروڑ) سے زائد ہے۔ 3
-عامر خان کی پہلی اہلیہ اداکار عامر خان کی پہلی اہلیہ کا نام رینا دتتا ہے جن کی شادی اٹھارہ اپریل 1986 کوہوئی۔
بعد ازاں ان دونوں کے درمیان علیحدگی 2002 میں ہوگئی تھی۔
عامر خان کی پہلی اہلیہ سے دو بچے ہیں جن کے نام جنید خان اور اِرا خان ہیں۔