Sunday , March 26 2023

فلم کی شوٹنگ کے دوران کترینہ نے اکشے کمار کو حقیقت میں تھپڑ م ار دیا، لیکن کیوں؟ جانیں

مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ساتھی اداکار اکشے کمار کو شوٹنگ کے دوران حقیقت میں تھپڑ جڑ دیا تھا۔حال ہی میں کترینہ کیف اور اکشے کمار اپنی نئی فلم سوریاونشی کی تشہیر کیلئے دی کپل شرما شو میں شریک ہوئے جس

کی قسط رواں ہفتے ریلیز کی جائے گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل نے اداکارہ سے فلم میں لیے جانے والے ری ٹیک سے متعلق سوال کیا جس پر کترینہ نے بتایا کہ اکشے کو تھپڑ م ارنے والے سین کا کوئی ری ٹیک نہیں ہوا تھا، وہ میں نے ایک ہی بار کیا تھا۔اس موقع پر اکشے کمار نے کہا کہ تھپڑ اصلی میں م ا را گیا تھا، کترینہ کو ڈر تھا کہ ایسا نہ لگے

کہ تھپڑ فرضی ہے اس لیے اس نے اصل میں ہی م ار دیا تھا۔واضح رہے کہ روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سوریاونشی میں رنویر سنگھ اور اجے دیوگن شامل ہیں جو کہ اپنی ہی فلموں سمبا اور سنگھم میں نبھائے گئے پولیس افسران کے کردار میں دکھائی دیں گے۔ فلم میں اکشے کمار اور کترینہ کیف بھی نظر آئیں گے اور سوریاونشی 5 نومبر کو ریلیز کی گئی ہے۔

 

 

About Arslan Sohail

Check Also

”بھارتی اداکارہ پرینکا چوپڑا انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرنے کے کتنے کروڑ لیتی ہیں؟ جان کر آپکو یقین نہیں آئیگا“

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا سالانہ انسٹاگرام ‘رچ لسٹ‘ میں 27 ویں نمبر پر آگئیں ۔سالانہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *