Friday , December 2 2022

نامور بھارتی اداکارہ اقدام قتل کے الزام میں گرفتار

بھارت کی نامور اداکارہ اور سیاستدان سیونی گھوش کو اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل انڈیا ترنمول کانگریس کی رہنما اور یوتھ کی صدر سیونی گھوش کو بھارتی ریاست تریپورہ میں پولیس نے گرفتار کیا۔

پولیس نے اداکارہ کو اقدام قتل کے الزام میں اتوار کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق اداکارہ کو مکمل تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب اداکارہ و سیاستدان سیونی گھوش کو آج مقامی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہا کردیا۔

ترنمول کانگریس نے سیونی کی گرفتاری کا الزام بھارتیہ جنتا پارٹی پر عائد کیا اور انتقامی کارروائی قرار دیا۔

خیال رہے کہ اداکارہ سیونی گھوش نے متعدد بنگالی فلموں میں کام کیا اور اس کے علاوہ وہ ویب سیریز میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئی ہیں۔

About Arslan Sohail

Check Also

پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی کے اہم ایونٹ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو 29 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ کی میزبانی مل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *