Sunday , March 26 2023

ہیڈن نے مداحوں کا تجسس ختم کرتے ہوئے اہم اعلان کردیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اور سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نے مداحوں کا تجسس ختم کرتے ہوئے وہ دلچسپ اعلان کر دیا جس کے بارے میں انہوں نے گزشتہ روز بتایا تھا۔

گزشتہ روز مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر میتھیو ہیڈن کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ آج رات دلچسپ اعلان کرنے جا رہا ہوں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے بھی پوچھا تھا کہ بتائیں یہ اعلان کیا ہو سکتا ہے۔

میتھیو ہیڈن کے گزشتہ روز کے ٹوئٹ کے بعد سے ان کے چاہنے والوں میں تجسس پیدا ہو گیا تھا کہ ہیڈن آخر ایسا کیا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔

تاہم اب ہیڈن نے وہ دلچسپ اور اہم اعلان کر دیا ہے جس کے بارے میں ان کے مداحوں میں بے چینی پائی جا رہی تھی۔

سابق آسٹریلوی بلے باز نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ وہ 7 دسمبر  سے HAYDOS380 کے نام سے ایپ متعارف کروانے جا رہے ہیں۔

About Arslan Sohail

Check Also

پاکستان کو 29 سال بعد آئی سی سی کے اہم ایونٹ کی میزبانی مل گئی

پاکستان کو 29 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ایونٹ کی میزبانی مل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *