Friday , December 2 2022

’’ میں خبردار کر ہی ہوں، ہمیں منہ کھولنے پر مجبور نہ کرو ورنہ۔۔۔۔‘‘ شریں مزاری نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کیا دھمکی دے ڈالی؟

سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری صحافی احمد قریشی کی جانب سے عمران خان پر اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کی رضامندی کے الزامات سے بھر پور ٹویٹ پر آگ بگولہ ہو گئیں اور صحافی کو جواب دیتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا جبکہ ساتھ

ہی انہوں نے اپنی گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی کو بھی مخاطب کیا اور دبے الفاظ میں دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ”میں تمہیں خبردار کر رہی ہوں کہ ہمیں ان معاملات پر منہ کھولنے پر مجبور نہ کرو جن پر ہم خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہیں“ یہ سارامعاملہ احمد قریشی نامی صحافی کے ایک ٹویٹ سے شروع ہوا جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ

بناتے ہوئے کہا کہ ”

بطور وزیراعظم عمران خان اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار کرنے کیلئے تیارتھے جس کیلئے انہوں نے ذاتی اور گھریلو تعلقات کا سہارا بھی لیا ، حالات اس وقت بدلے جب ان کی حکومت ناقص گورننس کے باعث غیر مستحکم ہو گئی ، ممکنہ طور پر اس سے متعلق مزید معلومات سامنے آ سکتی ہیں“ ۔شیریں مزاری صحافی کے ٹویٹر پر غصے سے بھر گئیں اور ٹویٹر پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” یہ بکوا س کر رہاہے ، چونکہ ہمیں معلوم ہے کہ وہ کس کیلئے کام کرتاہے ، تو سوال یہ ہے کہ اسے عمران خان کی خارجہ پالیسی کو نشانہ بنانے کیلئے کون فیڈنگ کروا رہاہے ، اس دوران عمران خان نے تنقید کی کیونکہ احمد قریشی جیسے بوائز چاہتے تھے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرے ، عمران خان نے پوری طرح اسرائیل کو عوامی سطح پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا “۔

About Arslan Sohail

Check Also

شادی کا دعوٰی، حریم شاہ بُری طرح پھنس گئی، بڑا قدم اُٹھالیا

سندھ حکومت نے معروف ٹک ٹاکرحریم شاہ کے شادی کے دعوے کو ڈرامہ قراردے دیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *