Friday , December 2 2022

شعیب ملک سے صحافی کا بھارتی ٹیم کی شکست پر سوال ! آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا؟ جان کر ثانیہ مرزا بھی حیران رہ جائیں

شعیب ملک نے بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی دوسری ٹیم پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا

، ہمارا فوکس پاکستان ٹیم اور میچز پر ہے ۔قومی ٹیم کے کھلاڑی باز شعیب ملک نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے

ہوئے کہاہے کہ مسلسل جیت سے پاکستانی ٹیم کا مورال اس وقت بہت ہائی ہے

، کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بہت محنت کی جو رنگ لارہی ہے ، پہلے ہی میچ میں کامیابی سے مورال بہت ہائی ہواہے

۔انہوں نے کہا کہ حسن علی فائٹر ہے وہ کم بیک کرے گا ،

ایک دو چمیز میں پرفارمنس نہیں ہوئی تو کوئی زیادہ بڑی بات نہیں ہے ،

حسن علی میچ ونرکھلاڑی ہے، بابراعظم کی کپتانی میں نکھار

آتا جارہاہے ، بابر کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ کپتانی میں بیٹنگ کا پریشر نہیں لے رہے ہیں

، پہلے اور اب کے

بابراعظم میں بڑافرق ہے۔شعیب ملک نے بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا

کہ کسی دوسری ٹیم پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ، ہمار افوکس پاکستان ٹیم اور میچز پر ہے

، ورلڈ کپ کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق بھی نہیں سو چ رہاہوں

، آئی سی سی ٹورنامنٹ میں مستقل مزاجی اچھی بات ہے ۔ٹیم مینجمنٹ نے واضھ کیاہے

کہ اپنا فوکس صرف شاٹ پر رکھیں ، نتائج آپ خود نہیں دے سکتے ،

مینجمنٹ کے اعتماد سے کھلاڑیوں پر دباﺅ کم ہوا۔ ان کا کہناتھا

کہ بائیو سیکیور ببل آسان نہیں ہے ، اچھی بات یہ ہے کہ ببل میں اس وقت فیملیز ہمارے ساتھ ہیںجس سے زیادہ مشکل نہیں ہوئی ۔

ان کا کہناتھا کہ پاکستان نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی ہے،پاکستان ٹیم اگلے میچز کی تیاری کررہی ہے۔

About Arslan Sohail

Check Also

شعیب ملک سے صحافی کا بھارتی ٹیم کی شکست سے متعلق سوال ، آگے سے انہوں نے ایسا جواب دیا کہ آپ بھی کہیں گے ’ یہ درست کیا ‘

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شعیب ملک نے بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرنے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *