Friday , December 2 2022

معروف مسلمان اداکارہ نے بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کردی

مائیکر و سافٹ کے بانی اور دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شامل بل گیٹس کو کویتی اداکارہ و گلوکارہ نے شادی کی پیشکش کردی۔کچھ روز قبل ٹوئٹر پر ورلڈ نیوز کے پبلشر عیاد المحمود کیجانب سے بل گیٹس کا ایک بیان ٹوئٹ کیا گیا جس میں بل گیٹس نے

تنبیہ کی تھی کہ دنیا کو آئندہ چند سالوں میں جلدی بیماری چیچک کا سامنا ہو سکتا ہے، اسی لیے اس کی تحقیق کیلئے فنڈز جمع کرنے ہوں گے۔اداکارہ شمس بندر الاسلمی نے پبلشر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ بل گیٹس ایک ذہین انسان ہیں اور ڈیجیٹل دور کے روشن چراغ ہیں۔شمس الاسلمی نے مزید لکھا کہ مجھے بل گیٹس کی مستقبل کے حوالے سے کی جانیوالی پیش گوئیاں بہت متاثر کرتی ہیں،

میں بل گیٹس کو شادی کی پیشکش کرتی ہوں، آپ کو کیا لگتا ہے یہ قبول کریں گے؟بعدازاں جب یہ خبر مقامی میڈیا کی جانب سے شائع کی گئی تو اداکارہ نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ٹوئٹ کو غلط انداز سے پیش کیا گیا ہے، یہ ٹوئٹ محض ایک مذاق تھا، میں اس حوالے سے سنجیدہ نہیں تھی۔

 

 

About Arslan Sohail

Check Also

کرسٹیانو رونالڈو: مانچسٹر سٹی ٹرانسفر ونڈو بند ہونے سے پہلے جوونٹس کو آگے کرنے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو جوونٹس میں اپنے معاہدے کے آخری سال میں ہیں۔ اور ٹورین کلب اسے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *