Sunday , March 26 2023

میری بیٹی کو اس کام کی ہروقت اجازت ہوگی سعودی عرب میں شادی سے کچھ منٹ پہلے لڑکی کے باپ کی ایسی شرط کہ دولہا شادی ہی چھوڑ کر چلا گیا، وہ شرط کیا تھی؟جان کر حیران رہ جائیں گے

سعودی حکومت کی طرف سے خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت مل چکی ہےلیکن اس کے مخالف سعودی مردوں کو شاید یہ فیصلہ قبول کرنے میں وقت لگے ۔گزشتہ دنوں ایسا ہی ایک واقعہ منظر عام پر آیا جس میں سعودی نوجوان نے عین نکاح کے وقت شادی سے انکار کر دیا اور بارات چھوڑ کر ہال سے چلا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ایک دلہن کے والد نے 40ہزار ریال مہر اور دلہن کی شادی کے بعد ملازمت جاری رکھنے سمیت کئی شرائط شادی کیلئے رکھیں جنہیں دولہا نے قبول کر لیا لیکن نکاح کے موقع پر اس نے نئی شرط عائد کر دی کہ جب خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے پر عملدرآمد ہو گا تو

اس کی بیٹی کو ڈرائیونگ لائسنس بنوانے اور گاڑی رکھنے کی اجازت ہو گی جس پرد ولہا نے فوری طور پر ان کی یہ شرط مسترد کر دی اور بارات کو وہیں چھوڑ کر اکیلا شادی ہال سے نکل گیا۔ واضح رہے کہ سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے چند ہفتے قبل خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کا تاریخی فرمان جاری کیا ہے جس پر جون 2018ءسے عملدرآمد شروع ہو جائے گا اور پھر خواتین ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈرائیونگ لائسنس بنوا سکیں گی اور اپنے نام پر گاڑی رکھ سکیں گی۔ دوسری جانب آپ کوریا کے رہنے والے کسی بھی شخص سے اس کی عمر پوچھیں تو وہ آپ کو دو طرح کی عمر بتائے گا۔ مثال کے طور پر کسی خاتون کی کورین عمر 29 سال ہےتو اس کی عالمی طریقے سے مطابق عمر 27 سال ہوگی۔

اس کا یہ مطلب نہیں کہ تمام کورین افراد کی عمر میں 2 سال کا فرق ہوتا ہے۔اگر کسی شخص کی عمر امریکا میں 35 ہے تو وہ کوریا میں 36 کا بھی ہو سکتا ہے۔ کوریا میں عمر کا زیادہ خیال اس وجہ سے بھی رکھا جاتا ہے کہ وہاں کے کلچر میں بڑوں کے ادب پر بہت زیادہ زور دیا جاتا ہے۔ اگر کوئی آپ سے ایک سال بھی بڑا ہے تو اُن سے مخاطب ہونے، اُن کے ساتھ کھانے اور پینے کا طریقہ بدل جاتا ہے۔کورین عمر کے طریقے کاآغاز ہزاروں سال پہلے چین میں ہوا۔جہاں سے یہ ایشیاء میں پھیلا۔چین ، جاپان اور ویت نام میں تو اسے کوئی کوئی ہی اپناتا ہے لیکن کوریا میں ہر کوئی اسی طریقے سے اپنی عمر بتاتا

ہے۔اس طریقے کے مطابق جس دن آپ پیدا ہوتے ہیں آپ کی عمر ایک سال ہوتی ہے۔اس کے بعد آپ کی سالگرہ کی بجائے نئے سال کے پہلے دن آپ کی عمر میں ایک سال کا اضافہ ہو جاتا ہے۔ یعنی اگر کوئی شخص 31 دسمبر کو پیدا ہوا تو 31 دسمبر کو اس کی عمر 1 سال ہوتی ہے جبکہ اگلے دن یعنی 1 جنوری کو اس کی عمر میں مزید ایک سال کا اضافہ ہوجاتا ہے یعنی وہ بچہ دو دن میں ہی دو سال کا ہو جاتا ہے۔

About Arslan Sohail

Check Also

ایک اورمسافروں سے بھرا ہوا طیارہ گر کر تب، اہ ہو گیا بڑی تعداد میں ہلاکتیں ۔۔تشویشناک اطلاعات

ایک اور مسافر طیارہ گر کر تب، اہ ہونے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے۔ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *