ارشاد بھٹی، عمران خان اور ملیحہ ہاشمی سمیت بے شمار اینکرز کو چینلز سے نکالے جانے کی خبریں سامنے آئی ہیں،
معروف صحافی ارشاد بھٹی جو جیو نیوز سے منسلک ہیں ان کا کہنا تھا کہ انہیں جیو نیوز سے نہیں نکالا گیا
بلکہ وہ جیو کا حصہ ہیں۔ شیریں مزاری کی ٹویٹ پر سینئر صحافی نے کہا کہ شیریں صاحبہ میں جیو نیوز میں ہی ہوں،
کسی نے مجھے نہیں نکالا بلکہ
میں تین دن کی چھٹی پر ہوں، انشاء اللہ سوموار کو جیو نیوز کی سکرین پر نظر آؤ ں گا۔
انہوں نے شیریں مزاری کا شکریہ ادا کیا کہا کہ مجھے پتہ ہے
آپ نرم دل ہیں تبھی تو نواز شریف کو بیرون ملک بھجواتے ہوئے
رو پڑیں تھیں، ارشاد بھٹی کا کہنا تھا
کہ شکر کریں آپ کا پیکا آرڈیننس نہیں رہا ورنہ اس فیک نیوز پر؟۔
ارشاد بھٹی کے جیو نیوز سے نکالے جانے کی خبروں پر معروف صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ میں ان افواہوں کی تردید کرتا ہوں
ارشاد بھٹی اب بھی جیو کا حصہ ہیں، دوسری جانب نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز نے خاتون اینکر ملیحہ ہاشمی کو آف ائیر کر دیا،
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملیحہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ
چونکہ میں نے عمران خان پر حملہ کرنے اور قوم کے مجرموں کا دفاع کرنے سے انکار کیا
اس لئے پبلک نیوز نے مجھے آف ائیر کر دیا، انہوں نے شعر لکھا کہ کسی سے بدکامی نہ کی، نہ کریں گے۔
چڑھتے سورج کی سلامی نہ کی، نہ کریں گے۔ یہ دھرتی اپنی ماں ہے،
اس سے کیا حساب؟۔ کسی غیر کی غلامی نہ کی نہ کریں گے۔
ایسی لاکھ نوکریاں وطن پر قربان۔ دوسری جانب سماء نیوز کی جانب سے اینکر عمران خان کو نکالے جانے کی اطلاعات ہیں،
مزید ایسی اطلاعات ہیں کہ مختلف چینلز سے بے شمار اینکرز کو نکالا جائے گا۔