Sunday , March 26 2023

شعیب کی تیز ترین ففٹی، ثانیہ مرزا بھی گراؤنڈ میں شوہر کو داد دیتی رہیں

شعیب ملک پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین نصف سنچری بنانے والےکھلاڑی بن گئے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ  میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک نے دھواں دھار بیٹنگ کی اور وہ پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین نصف سنچری بنانے والےکھلاڑی بن گئے ہیں۔

انہوں نے 18 گیندوں  پر 54 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور ایک چوکا شامل ہے۔

شعیب کی دھواں دھار اننگز کے دوران ان کی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی میدان میں موجود تھیں جو شوہر کی بیٹنگ سے محظوظ ہوتی رہیں۔

About Arslan Sohail

Check Also

بنگلہ دیشی کپتان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کی کیا وجہ بتائی ؟ جانئے

ڈھاکہ :آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرانے کے بعد بنگلہ دیشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *