واضح رہے کہ چند یوم قبل بالہ ووڈ اداکار شاہ رخ خاں کے بیٹے آریان خاں کو گرفتار کر لیا گیا تھا
جس کا سوشل میڈیا پر طوفان اُمڈ آیا ہے
اپنے بیٹے کی گرفتاری کی وجہ سے اداکار شاہ رخ خاں بہت ڈپریشن کا شکار تھے
اور اُنہوں نے کھانا پینا چھوڑ
دیا تھا۔ اب بھی بیٹے کی گر فتا ری پر بالی وڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں
جس کی وجہ سے انہوں نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بڑے بیٹے آریان کی گرفتاری نے اداکار کو بے
حد متاثر کیا ہے جب کہ موجودہ دور ان کی زندگی کا مشکل ترین وقت ہے۔ بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان
اپنے بیٹے کی گرفتاری اور ضمانت مسترد ہونے کے باعث ٹوٹ کر رہ گئے۔
شاہ رخ خان کئی روز سے ٹھیک طرح سے نہ سوئے پائے
اور نہ ہی انہوں نے صحیح طریقے سے اپنی خوراک کا کوئی خیال رکھا ہے۔
شاہ رخ خان کے قریبی دوست نے انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کنگ کو اطمینان تھا کہ ان کے بیٹے آریان کی ضمانت ہو جائے گی
اور وہ گھر منتقل ہو جائیں گے مگر ایسا نہ ہو سکا ، توقعات کے
برعکس بیٹے کی ضمانت ممبئی کی مقامی عدالت نے مسترد کردی
جس کے باعث وہ غم وغصے کی کیفیت سے دو چار ہیں۔شاہ رخ خان کے قریبی دوست کے مطابق سپر اسٹار خود کو بہت پرسکون
اور مطمئن ظاہر کررہے ہیں لیکن درحقیقت وہ غم و غصے کی کیفیت سے دوچار ہیں۔
بیٹے کی گرفتاری نے انہیں بالکل توڑ کر رکھ دیا ہے۔
بالی ووڈ کنگ نے آج سے اپنے کام کا دوبارہ آغاز کرناتھا
تاہم بیٹے کی پریشانی کے باعث وہ فوکس نہیں کر پا رہے اور انہوں نے اپنے کام بھی ملتوی کر دیئے ہیں۔
Everything is very open with a precise clarification of the challenges. It was really informative. Your website is useful. Thanks for sharing!