پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہروں کے بعد شہری شدید مشکلات کا شکار ۔ کھانے پینے کی اشیا کے حصول میں شہر ی درد بدر خوار ہونے پر مجبور ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اس وقت شدید احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے
عوام شدید مشکلات کا شکار ہے ۔ جگہ جگہ کنٹینرز لگا کر راستے بند کیے جا چکے ہیں جس سے عام شہریوںکو نقل و حرکت میں شدید مشکلات پیش آرہی ہیں ۔ ملک بھر میں مختلف مقامات پر بھی کاروباری مراکز بھی بند ہیں جن کی وجہ سے عوام کو کھانے پینے کی اشیاتک رسائی بھی مشکل ہو چکی ہے جبکہ مریضوں کو ہسپتالو ں تک لے جانا بھی اکثر مقامات پر ممکن نہیں رہا