Sunday , March 26 2023

ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ ، آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو جرمانہ کر دیا

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے گروپ میچز میں گزشتہ روز سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میچ ہوا جو سری لنکا نے جیت لیا اور اس طرح ویسٹ انڈیز ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا۔گزشتہ روز میچ ہار کر ویسٹ انڈیز کی جہاں سیمی فائنل تک رسائی ختم ہوئی وہیں اسے جرمانے کا بھی سامنا کرنا پڑا۔سری لنکا کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز نے تاخیر سے اوور مکمل کیے جس پر آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا۔

About Arslan Sohail

Check Also

بنگلہ دیشی کپتان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کی کیا وجہ بتائی ؟ جانئے

ڈھاکہ :آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرانے کے بعد بنگلہ دیشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *