Sunday , March 26 2023

کھل کر لمبی کا لی کریں کیونکہ حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

وزیر خزانہ شوکت ترین نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا کہ تین منٹ سے لمبی کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ واپس لے لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا کہ ہم نے بجٹ میں رکھا تھا کہ تین منٹ سے لمبی فون کالز پر ایک روپیہ اور

ایس ایم ایس پر 10 پیسے بڑھا دیں لیکن جب وفاقی کابینہ میں گئے تو اس کی مخالفت کی گئی جس پر اب اس اضافے کو واپس لے لیا گیاہے ، کسی قسم کا کوئی اضافہ نہیں ہورہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ انٹر نیٹ پر بھی کسی قسم کا کوئی ٹیکس نہیں لگایا جارہاہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روزقومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا گیا

جس دوران شوکت ترین نے کہا تھا کہ ” تین منٹ سے زائد جاری رہنے والی فون کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال اور ایس ایم ایس پر بھی فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔“ تاہم اب حکومت نے اس فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ۔

 

 

About Arslan Sohail

Check Also

پرانے پاکستان سے نئے پاکستان کا سفر

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو فوجی حکمرانی اور جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *