آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی جنگ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں 6 ، 6 ٹیموں کو 2 گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے جبکہ ہر گروپ میں شامل ٹیمیں پانچ میچز کھیلیں گی اور 2 ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔
گروپ 1 کی ٹاپ ٹیم گروپ 2 کی دوسرے نمبر والی جبکہ گروپ 1 کی دوسرے نمبر والی ٹیم گروپ 2 کی ٹاپ ٹیم سے سیمی فائنل کھیلے گی۔
اکستان گروپ 2 میں مسلسل 4 میچز جیت کر پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بناچکا ہے جبکہ گروپ کی 6 ٹیموں کو اپنا آخری میچ ابھی کھیلنا ہے، نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ پہلے ہی سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوگئے ہیں۔
جمعے کے روز پہلے نیوزی لینڈ نے نمیبیا اور پھر بھارت نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف شاندار فتح حاصل کی۔
گروپ 2 میں پاکستان 8 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور افغانستان 4 پوائنٹس پر نیٹ رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے چوتھے نمبر پر ہے