Friday , December 2 2022

خوفناک حادثے کا شکار اداکار فیصل قریشی کے بارے میں افسوسناک اطلاعات

پاکستان شوبز کے معروف اداکار فیصل قریشی کی کار کو دبئی میں حادثہ پیش آیا ہے۔اداکار فیصل قریشی پیسا ایوارڈ کی تقریب میں شرکت کے لیے دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کی کار کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔فیصل قریشی گزشتہ روز دبئی میں

ٹیکسی میں بیٹھ کر کہیں جارہے تھے کہ ان کی ٹیکسی کو حادثہ پیش آگیا تاہم وہ اس حادثے میں محفوظ رہے لیکن وہ جس کار (ٹیکسی) میں سفر کررہے تھے اسے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔اداکار فیصل قریشی نے حادثے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا کہ ابھی ابھی میرے ساتھ یہ خوفناک حادثہ پیش آیا ہے لیکن میری بچت ہوگئی۔ انہوں نے اپنے تمام چاہنے والوں کو اپنی صحت کے حوالے سے پیغام دیا کہ وہ

اس حادثے میں محفوظ رہے اور بالکل خیریت سے ہیں۔فیصل قریشی نے جیسے ہی ویڈیو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے اداکار کو مزید احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔

About Arslan Sohail

Check Also

فلم کی شوٹنگ کے دوران کترینہ نے اکشے کمار کو حقیقت میں تھپڑ م ار دیا، لیکن کیوں؟ جانیں

مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ساتھی اداکار …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *