Sunday , March 26 2023

موسمی انتباہ جاری ۔۔۔ بڑی تب اہی کا خدشہ موسلادھار بارشیں اور مٹی کے طوفان کب آ رہا ہے؟ گھروں میں رہیں۔۔خبردار کر دیا گیا

 آج موسلا دھار بارشوں اور مٹی کے طوفان کا امکان ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق  میں محکمہ موسمیات نے اس حوالےسے انتباہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ آج منگل کے روز  موسلادھار بارشوں ، تیز آندھی اور مٹی کے طوفان کا امکان ہے۔ اس دوران حدّ نظر

بھی کم ہو جائے گی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ابھا، الحرجہ، النماص، تنومہ، خمیس مشیط، سرات عبیدہ، ظہران، المجاردہ، بارق، رجال المع، محایل، ابو عریش، الحرث، الدائر، الریث، الطوال، العارضہ، العیدابی، فیفا اور ہروب میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔ اسی طرح الحجرہ، العقیق، الباحہ، بلجرشی، بنی حسن، فرعت غامد، الزناد، العرضیات، سبت الجارہ، میسان، الشفا، الهدا اور طائف میں موسم ابر آلود اور تیز ہوا

کے جھکڑوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مملکت کے علاقوں ابو عجرم، القریات، دومت الجندل، سكاكا، طبرجل، الخرمة، المویه، تربہ، رنیہ، البجادیہ، الدوادمی، عفیف، الزلفی، الخرج، دارالحکومت ریاض، القویعیہ، المزاحمیہ، حوطہ بنی تمیم، رماح، شقراء، السلیل، وادی الدواسر، العویقیلہ، حزم الجلامید، رفحاء، طریف اور عرعر میں تیز آندھی اور مٹی کے طوفان کے ساتھ ساتھ حدّ نظر میں انتہائی کمی کا امکان ہے۔دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی ماحولیاتی منصوبوں میں دلچسپی لینا شروع کر دی ہے۔ کچھ روز قبل سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزيز نے ریاض میں ”سبز سعودی عرب” منصوبے کے سلسلے میں پہلے سالانہ فورم کا افتتاح کیا تھا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سبز سعودی عرب سپریم کمیشن کے سربراہ بھی ہیں۔

About Arslan Sohail

Check Also

پرانے پاکستان سے نئے پاکستان کا سفر

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو فوجی حکمرانی اور جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *