دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے نمیبیا کو 45 رنز سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاہے لیکن قومی ٹیم کی جانب سے جیت کے بعد ایسا اقدام کیا گیا جسے جان کر پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو جائیں گے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم میچ کے اختتام کے بعد نمیبیا کے ڈریسنگ روم میں گئی جہاں ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر مبارک باد دیتے ہوئے نمیبیا کے کھلاڑیوں کیلئے تالیاں بجائیں ۔ پی سی بی آفیشل بھی ٹیم کے ہمراہ ڈریسنگ روم آئے اور نمیبیا کو سپر 12 تک پہنچنے اور بہترین کارکردگی دکھانے پر سراہا۔ اس کے علاوہ قومی ٹیم کے کھلاڑی مخالف ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ گلے ملے اور خوشگوار ماحول میں بات چیت کی جبکہ سیلفی بھی بنائی گئی ۔