Sunday , March 26 2023

شعیب ملک سے صحافی کا بھارتی ٹیم کی شکست سے متعلق سوال ، آگے سے انہوں نے ایسا جواب دیا کہ آپ بھی کہیں گے ’ یہ درست کیا ‘

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شعیب ملک نے بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی بھی دوسری ٹیم پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا ، ہمارا فوکس پاکستان ٹیم اور میچز پر ہے ۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی باز شعیب ملک نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ مسلسل جیت سے پاکستانی ٹیم کا مورال اس وقت بہت ہائی ہے ، کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں بہت محنت کی جو رنگ لارہی ہے ، پہلے ہی میچ میں کامیابی سے مورال بہت ہائی ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ حسن علی فائٹر ہے وہ کم بیک کرے گا ، ایک دو چمیز میں پرفارمنس نہیں ہوئی تو کوئی زیادہ بڑی بات نہیں ہے ، حسن علی میچ ونرکھلاڑی ہے، بابراعظم کی کپتانی میں نکھار آتا جارہاہے ، بابر کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ کپتانی میں بیٹنگ کا پریشر نہیں لے رہے ہیں ، پہلے اور اب کے بابراعظم میں بڑافرق ہے۔

About Arslan Sohail

Check Also

بنگلہ دیشی کپتان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کی کیا وجہ بتائی ؟ جانئے

ڈھاکہ :آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرانے کے بعد بنگلہ دیشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *