Sunday , March 26 2023

پاک آسٹریلیا سیمی فائنل میچ میں امپائرز کون ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

نٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچز کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بدھ 10نومبر  کو ابوظبی میں ہونے والے پہلے سیمی فائنل میچ میں فیلڈ امپائرز کی ذمہ داری ماریس ایراسمس اور کمار دھرما سینا انجام دیں گے جبکہ تھرڈ امپائر نتن مینن اور پال ریفل فورتھ امپائر ہوں گے۔

س کے علاوہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے پہلے سیمی فائنل میں ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے۔نومبر بروز جمعرات دبئی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں فیلڈ امپائرز رچرڈ کیٹل برو اور کرس گفانے ہوں گے

تھرڈ امپائر جوئل ولسن اور فورتھ امپائر رچرڈ النگ ورتھ ہونگے جبکہ جیف کرو میچ ریفری ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق 14 نومبر کو دبئی میں ہونے والے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان سیمی فائنلز کے بعد کیا جائے گا۔

About Arslan Sohail

Check Also

بنگلہ دیشی کپتان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ناکامی کی کیا وجہ بتائی ؟ جانئے

ڈھاکہ :آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کرانے کے بعد بنگلہ دیشی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *