Friday , December 2 2022

قومی کرکٹر محمد رضوان گزشتہ رات ہسپتال کیوں داخل تھے ؟قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھیو ہیڈن بڑا انکشاف کر دیا

قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ میت ھیو ہیڈن نے انکشاف کیا ہے کہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان گزشتہ رات ہسپتال میں داخل تھے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کےدوسرے سیمی فائنل پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 177 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دبئی میں کھیلے

جارہے ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

 

پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو بابراعظم نے سٹارک کو باؤنڈری لگا کر کھاتا کھولا

اور پھر اگلے اوور میں جوز ہیزل وُڈ کو بھی چوکا لگایا۔

محمد رضوان کو اننگز کی ابتدا میں ہی نئی زندگی ملی اور گلین میکسویل کی گیند پر ڈیوڈ وارنر ان کا کیچ نہ لے سکے۔

اوپنرز نے پاکستان کو 71 رنز

کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی سکور پر ایڈم زامپا کو چھکا مارنے کی کوشش میں بابر کی 39 رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی،

ان کی اننگز میں پانچ چوکے شامل تھے۔

محمد رضوان نے نصف سنچری مکمل کی۔رضوان

 

اور فخر نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کے لیے 70رنز سے زائد کی شراکت قائم کی۔

رضوان نے 52 گیندوں پر چار چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 67

رنز کی اننگز کھیلی اور مچل سٹارک کو وکٹ دے بیٹھے۔

نیوزی لینڈ اور افغانستان کے خلاف میچ کے ہیرو آصف علی اس مرتبہ پہلی ہی گیند پر کیچ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ شعیب ملک

کا بلا بھی اس مرتبہ خاموش رہا اور مچل سٹارک نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔

فخر زمان نے آخری اوور میں دو چکے لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی

اور پاکستان نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 176رنز بنائے۔

فخر زمان نے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 55 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

پاکستان نے آخری 4 اوورز میں 54 رنز بنائے۔ پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی

جبکہ آسٹریلیا نے بھی گزشتہ میچ کی فاتح الیون برقرار رکھی ہے۔

پاکستان کی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہے

جس نے اپنے ابتدائی میچ میں روایتی حریف بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ، افغانستان، نمیبیا

اور اسکاٹ لینڈ کو مات دے کر لگاتار پانچ فتوحات کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسری جانب آسٹریلیا کی ٹیم روایتی حریف انگلینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود چار فتوحات

حاصل کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم بابراعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، شعیب ملک، حارث رؤف، محمد حفیظ، شاہین شاہ، حسن علی،

عماد وسیم، آصف علی، شاداب خان پر مشتمل ہے

جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں ایرون فنچ(کپتان)، سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، میتھیو ویڈ، مچل مارش،

مارکس سٹوئنس، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، ایڈم زامپا اور جوش ہیزل وُڈ شامل ہیں۔

About Arslan Sohail

Check Also

شعیب ملک سے صحافی کا بھارتی ٹیم کی شکست پر سوال ! آگے سے انہوں نے کیا جواب دیا؟ جان کر ثانیہ مرزا بھی حیران رہ جائیں

شعیب ملک نے بھارتی ٹیم کی شکست پر تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *