Friday , March 31 2023

8 ماہ قبل اسلام آباد سے چوری ہونیوالی بلٹ پروف گاڑی کس کے گھر سے نکل آئی؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے

8 ماہ قبل اسلام آباد سے چوری ہونے والی بلٹ پروف گاڑی رکن صوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا فیصل زمان کے گھر سے برآمدہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی نمبر سی ایچ 062 وی ایٹ کی گمشدگی کی ایف آئی آر تھانہ کراچی کمپنی اسلام آباد میں 8 ماہ قبل درج کروائی

گئی تھی، جوڈیشنل مجسٹریٹ کے حکم پر ڈی ایس پی غازی کی سربراہی میں اسلام آباد پولیس اور تھانہ غازی پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی کے گھر پر چھاپہ مارااورگمشدہ وی ایٹ گاڑی برآمدکرلی۔ کروڑوں روپے مالیت کی بلٹ پروف وی ایٹ گاڑی تھانہ غازی پولیس نے اپنے قبضے میں کر لی۔ یاد رہے کہ رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان پر سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں سینٹ انتخابات میں سینٹ کا ووٹ بیچنے کا

بھی الزام ہے۔

About Arslan Sohail

Check Also

پرانے پاکستان سے نئے پاکستان کا سفر

پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو فوجی حکمرانی اور جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *